• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ نادیہ خان سے سائبر فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار


کراچی میں اداکارہ نادیہ خان سے سائبر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم عمران ریاض کے مطابق مدد کے نام پر آئی ٹی ایکسپرٹ نے نادیہ خان کو مالی نقصان پہنچایا، ملزم نے ستمبر 2020ء میں نادیہ خان کا یو ٹیوب چینل ہیک کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی ایکسپرٹ نے یو ٹیوب چینل ہیک کرنے کے بعد گوگل پبلشر آئی ٹی اور بینک کی تفصیلات تبدیل کر دیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کہ اس صورتِ حال کے بعد نادیہ خان کے یوٹیوب چینل کی تمام کمائی آئی ٹی ایکسپرٹ کو جانے لگی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ نادیہ خان کو فراڈ کا پتہ چلا تو انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت کی، نادیہ خان نے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ سے اپنا چینل بھی ریکور کرایا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم نے مزید بتایا ہے کہ نادیہ خان کا دعویٰ ہے کہ نقصان کی رقم 3 گنا زیادہ ہے۔

عمران ریاض کے مطابق ملزم حماد سمیع کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین