• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ماہ کی شروعات میں ایک بار پھر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اس ضمن میں نادیہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کی تصویر شیئر کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں فیصل ممتاز راؤ سیاہ کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ یہ تصویر اُن کے ولیمے کی تقریب کی لگ رہی ہے۔

نادیہ خان نے شوہر کی تصویر کے ساتھ ہی اُن کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔

اداکارہ و میزبان نے شوہر سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’طوفان کے بعد، میری زندگی میں ایک قوس قزح کی طرح شامل ہونے کا شکریہ۔‘

نادیہ خان کا یہ پیغام دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فیصل ممتاز راؤ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد اُن کی زندگی بہترین اور خوشگوار ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نادیہ خان نے اپنی ایک انسٹا پوسٹ میں اپنے شوہر کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے شوہر ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں۔

نادیہ خان نے بتایا تھا کہ ’اُن کے شوہر 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں پاک فضائیہ سے ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔‘

خیال رہے کہ نادیہ خان کچھ دن قبل ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصویریں اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔ سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا ہے کہ نادیہ خان کی یہ تیسری شادی ہے جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اُن کی دوسری شادی ہے۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں اور اُس کے علاوہ اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

تازہ ترین