فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ فیصل آباد نے لاہور میں کارروائی کی ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق شہری کو فراڈ میں ملوث کرنے کی کوشش پر غیر ملکی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق شکایت کنندہ نے کہا کہ ملزم نے خاتون بن کر ڈالروں کا پارسل بھجوایا اور مجھے فراڈ میں ملوث کرنے کی کوشش کی۔