• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کا پسندیدہ فٹبالر میسی یا رونالڈو؟

ماہرہ خان بھی دیگر اسٹارز کی فٹبال کی مداح نکلیں اور انہوں نے اپنے پسندیدہ فٹبالر کا نام بھی بتادیا۔ 

ماہرہ خان نے اپنے مشہور ڈراما سیریل "ہمسفر" کے دس سال مکمل ہونے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوالات و جوابات کا سیشن کیا۔ 

جہاں مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ سے ان کی پیشہ ورانہ و نجی زندگی سے متعلق سوالات پوچھ رہے تھے وہیں ایک نے فٹبال سے متعلق بھی سوال کرلیا۔ 

مداح نے ماہرہ خان سے فٹبال کے لگاؤ کو اس طرح دریافت کیا کہ انہیں کونسا کھلاڑی سب سے زیادہ پسند ہے "میسی یا رونالڈو؟"

 اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداح کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے پسندیدہ فٹبالر ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لائیونل میسی ہیں۔

تازہ ترین