کراچی میں آئی سی آئی پل پر الٹنے والے آئل ٹینکر کو مشینری کی مدد سے ہٹا دیا گیا۔
آئی سی آئی پل پر آج آئل بھر اٹینکر الٹ گیا، جس کے بعد کئی لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا تھا۔
پولیس نے پل کو ٹریفک کے لیے بند کرکے آئل ٹینکر کو مشینری کی مدد سے ہٹادیا۔
کراچی میں آئی سی آئی پل پر آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، جس کے بعد نصف سے زائد آئل سڑک پر بہہ گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی جبکہ ٹریفک پولیس نے پل پر ٹریفک کی روانی بند کردی۔
اس دوران قریبی علاقوں کے مکین ڈرم اور مختلف اشیاء میں تیل بھرتے رہے، بعد میں کرین کی مدد سے آئل ٹینکر ہٹادیا گیا، جس کے بعد کے ایم سی فائر ٹینڈر کے پریشر سے سڑک پر گرنے والے آئل کو صاف کیا گیا۔
حادثے کے فوری بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، پولیس نے آئل ٹینکر کو تحویل میں لےلیا۔