مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمان کی ذہنی حالت پہ ہنسی نہیں ترس آتا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں ن لیگی ترجمان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے مشاورت عمران خان کی مرضی نہیں، آئین و قانون کا تقاضا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نیب کو جھوٹے مقدمے بنانے کے لئے استعمال کیا ہے۔