مردان ( نمائندہ جنگ ) ویلج کونسلوں کے ناظمین اورنائب ناظمین کو اعزازیئے ملنے کے بعد کونسلران بھی میدان میں کود پڑے درجنوں کونسلروں نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورنعرہ بازی کی احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالزر عرف لالی ، حاجی کفایت اللہ ، سجاد ، طفیل ،شاہد زمان،الماس خان،طارق باچہ،حاجی محمد شفیق، مرزا شاہ ،محمد اعجاز،گوہرعلی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ناظم کونسلر اتحاد کا حصہ تھے انہوںنے اپنی کشتی پار کرلی اور ہمیں راستے میں چھوڑا حکومت نے ہمارے لئے کسی قسم کے اعزازئیےکا اعلان نہیں کیا انہوںنے ماہانہ اجلاس کے لئے دوسوروپے اعزازیہ کو مسترد کرتے ہوئے اس فیصلے کی مذمت کی اورکہاکہ کونسلر زاپنے حقوق کے لئے متحد ہیں اوروہ بہت جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔