کراچی( اسٹاف رپوٹر) پی ایس بی کی جانب سے این او سی تا خیر سے جاری ہونے کی وجہ سے ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی ٹیم ایونٹ میں شر کت نہیں کرسکیں ، مقابلے 28ستمبر سے دو ہا قطر میں شرو ع ہوں گے، آرگنائزنگ کمیٹی نے پاکستانی کھلاڑیوں انفرادی، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں شر کت کی اجازت دے دی،قومی کھلاڑی29ستمبر کو قطر روانہ ہوں گے اور سات اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے، مقابلے پانچ اکتوبر تک جاری رہیں گے۔