سکھر (بیورورپورٹ، چوہدری محمد ارشاد) پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کے درمیان بیک ڈور رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے، کیا سید خورشید شاہ کے ذریعے پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر پی ڈی ایم کا حصہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے؟ مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کی سکھر سینٹرل جیل میں سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات، پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مریم اورنگزیب اور سید خورشید احمد شاہ کے درمیان پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت پوری اور نئے چیئرمین کے حوالے سے مشاورت کی گئی ، دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔