• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے جس دن بلایا بدتمیزی کی، شہباز شریف، ملزمان تفتیش میں تعاون نہیں کررہے، FIA

لاہور ( ایجنسیاں، جنگ نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنے بیٹے حمزہ شہباز کے ہمراہ مالیاتی اسکینڈل کیس میں بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے، شہباز شریف نے کہا کہ ایف آئی اے نے جب بلایا ، بد تمیزی کی، جبکہ ایف آئی اے افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے 5 مقدمات میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف شواہد عدالت میں پیش کردیئے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلیٰ خاندان کی شوگر ملز کو فائدہ دینے سے انکار کیا، ایف آئی اے کے سینئر افسر جھوٹ بول رہے ہیں، میں اس شوگر مل کا ڈائریکٹر نہیں، نہ ہی تنخواہ لیتا ہوں۔ بعد ازاں بینکنگ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 9 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اپنے بیٹے حمزہ شہباز کے ہمراہ مالیاتی اسکینڈل کیس میں بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔

تازہ ترین