کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں گلہ گھونٹ کر خاتون کو ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بروری روڈ تھانہ پولیس کو مغربی بائی پاس پر نا معلوم خاتون کی لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت مسماة (ف) کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کلی گلزار بائی پاس کے رہائشی بہرام گل کو گرفتار کرلیا جس نے لڑکی کا گلہ گھونٹ کرہلاک کر نے کے جرم کا اعتراف کرلیا ۔ پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔