• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کے 978 ویں عرس کی  آج سے شروع ہونے والی تقریبات کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کی تقریبات 26 سے 28 ستمبر تک 3 روز جاری رہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ عرس کے دوران متصل سڑکوں پر 3 ڈی ایس پیز، 52 انسپکٹرز، 654 وارڈنز ٹریفک کی روانی کے لیے تعینات کیئے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے مزید بتایا کہ چوبرجی سے آنے والوں کو ساندہ روڈ سے بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اندرونِ شہر سرکلر روڈ پر آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

تازہ ترین