• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہو گئے۔

حفیظ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل تھے تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو فوڈ پوائزننگ کے باعث پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑا، آل راؤنڈر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں آج ان کے بلڈ ٹیسٹ متوقع ہیں۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ محمد حفیظ سینٹرل پنجاب کو لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں میں جوائن کریں گے۔

دوسری جانب ٹیم سینٹرل پنجاب کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی طبیعت بہتر ہے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید