• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر پیوٹن کا قرنطینہ فشنگ اور ایڈوانچر ٹرپ کے بعد ختم

سیر و تفریح اور ایڈونچرکے شوقین روسی صدر پیوٹن نے کئی روز سائبیریا میں تعطیلات کے طور پر گزارے۔ اس دوران وہ دشوار گزار پہاڑی راستوں سے بھی گزرے۔

جبکہ انھوں نے دریا سے مچھلیاں پکڑیں اور اسپیڈ بوٹ کے مزے لیے۔ سائبیریا کی سرد رات میں کے آگ کے الاوّ کے ساتھ کیمپنگ کا لطف بھی اٹھایا۔ 

یاد رہے کہ 68 سالہ صدر پیوٹن کورونا وائرس لاحق ہونے کے امکانی خدشات کے پیش نظر کافی دنوں سے سیلف آئسولیشن پر تھے تاہم اتوار کو انھوں نے سائبیریا میں فشنگ ٹرپ کے بعد اپنا قرنطینہ ختم کردیا ہے۔ 

ماہ ستمبر کے وسط میں انھوں نے اسی صورتحال کے باعث اپنا دورہ تاجکستان بھی منسوخ کردیا تھا۔

تازہ ترین