دواؤں کے دام اتنے زیادہ ہوگئے کہ سن کر ہی دم نکل جائے۔
غریب آدمی کے لیے ہفتے دس دن کا نسخہ تو چھوڑیں ایک یا دو دن کی دوا خریدنا بھی مشکل ہوگیا۔
گزشتہ 3 سال میں ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
مارکیٹ میں ایک ہی فارمولے کی دوا مختلف قیمتوں میں فروخت ہونے لگی، جس کی کوئی روک ٹوک نہیں۔