• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کی بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی کوشش، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سپر مارکیٹ تھانے کی حدود لیاقت آباد ڈاکحانہ پل پرشوہر کی بیوی کو گلا گھونٹ کرقتل کرنے کی کوشش ، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ، واقعہ کی اطلاع مددگار 15کو پولیس کودی گئی ،جس پر مددگار 15 پولیس نےموقع پر پہنچ کر مبینہ ملزم کو حراست میں لے کر علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ میاں بیوی کا ذاتی کا جھگڑا ہے، مبینہ ملزم اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی کوشش کر رہا تھا،تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

تازہ ترین