• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد اور مراد سعید جیسے طوطے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، فیصل کنڈی

اسلام آباد( این این آئی)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزراء فواد چودھری اور مراد سعید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی کردار کشی کے لئے مہم چلانے والے ماضی میں شرمسار ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ہوں گے۔ فواد چودھری اور مراد سعید جیسے طوطے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کے وزراء کی پریس کانفرنس دیکھنے کی بجائے کارٹون دیکھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ وفاقی وزراء کے پاس حکومتی کارکردگی بیان کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ قوم سوال کرتی ہے کہ عمران خان اقوام متحدہ کیوں نہیں گئے؟ قوم کو پتہ ہے کہ کسی بھی ملک کا سربراہ عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے تیار نہیں تھا۔

تازہ ترین