• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمانوں کے بیانوں سے لگتا پاکستان پر کامیڈینز کی حکومت،احسن اقبال

نارووال،بدوملہی (نمائندہ جنگ) حکومت کے وزرا انڈر نائن ٹین نہیں بلکہ انڈر 11 الیون ہیں ،ترجمانوں کے بیانات سے لگتا ہے جیسے پاکستان پر کامیڈینز کی حکومت ہے ،،چھوتھے سال میں بھی ان کی دلیل یہ ہے کہ مہنگائی ن لیگ کی وجہ سے ہے،وزیراعظم مملکت پاکستان کے نہیں بلکہ کامیڈی تھیٹر کے وزیراعظم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم روز کوئی نیا لطیفہ چھورتے ہیں ،ان کے وزرا اپنی نالائقی پر پردہ ڈالنے کیلئے ٹی وی پر آ کر نئی بات کرتے ہیں ،چھوتھے سال میں بھی ان کی دلیل صرف یہ ہے ملک میں مہنگائی سمیت سب کچھ مسلم لیگ ن کی وجہ سے ہے ،لوگ الیکشن میں ان کا ایسا احتساب کریں گے کہ ق لیگ کا انجام بھول جائیں گے،حکومت نے عوام کو مہنگائی کی جہنم میں جھونکا ہے ،عوام ان کیخلاف دعائیں کر رہے ہیں ،حکومت کے وزیر نے کہا کہ نیب چیئر مین تقرری کیلئے ہم لیڈر آف اپوزیشن سے رابطہ نہیں کریں گے ،احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم پر بھی نیب کے کیسز ہیں وزیراعظم بھی یہ حق نہیں رکھتے کہ وہ نیب چیئرمین تقرری عمل کا حصہ بن سکیں ،نالائقوں کو نہیں پتہ لیڈر آف اپوزیشن ایک شخص کا نام نہیں پورے ادارے کی نمائندگی کرتا ہے ،اگر حکومت اپوزیشن سے چیئرمین نیب مشاورت کا قانون بدلتی ہے تو وہ سیا سی ایجنڈا پورا کرانا چاہتی ہے۔

تازہ ترین