• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر طاہر القادری جلد پاکستان پہنچیں گے، کاشف محمود

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سٹی آرگنائزرمیاں کاشف محمودنے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج تباہ کردیا ۔ دنیا میں پانامہ لیکس میں نامزد حکومتی اراکین کے خلاف بھر پور تحقیقات کی جارہی ہیں مگر پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں نے جھوٹ کا سہارا لے کر پوری قوم کو بیوقوف بنایاہوا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری جلد پاکستان پہنچیں گےاپنی آمد کے بعد وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوسال پورے ہونے پر یوم شہداء کی تقریب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث حکمران پانامہ لیکس رپورٹ پر بھی حیلے بہانے بنا رہے ہیں ۔
تازہ ترین