• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفیائے کرام کادرس محبت سماجی ترقی کاراز ہے،جسٹس (ر) قاسم خان

لاہور(خبر نگار) دارالعلوم حزب لااحناف میں مصطفائی لنگر کا افتتاح سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس (ر) قاسم خان نے کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام ؒکے درسِ محبت و اخوت میں ہی معاشرتی، معاشی اور سماجی ترقی کا راز ہے۔ اولیاء اللہ نے ہمیں برابری و مساوات کا درس دیتے ہوئے بہترین زندگی گذارنے کا طریقہ بتا دیا۔ غلام مرتضیٰ سعیدی نے کہا کہ مصطفائی تحریک وطن عزیز میں مصطفائی معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ شیخ محمد طاہر انجم نے کہا کہ زائرین کو صاف ستھرے ماحول میں کرسیوں اور میزوں پر تازہ لنگر پیش کر کے داتا گنج بخشؒ کے اسلوبِ خدمت انسانیت کا تجدیدِ عہد ہے۔ اس موقع پرانجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدراعظم رانجھا ، ایم پی اے ندیم بارا ، چیئرمین ایگز یکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل حاجی افضل دھرالہ ، صدر شاہ عالم مارکیٹ میاں حنیف، صدر پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب، چوہدری اعجاز فقہی، جنرل اکرم رضوی ، اویس مصطفائی اوردیگرشریک ہوئے۔
تازہ ترین