• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کے ریکوری انسپکٹر پر نادہندگان کا تشدد، مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریکوری انسپکٹر شوکت حمید نے تھانہ گلگشت میں بستی نو کےگتہ فیکٹری مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ شیخ دانش ، شہباز اور شیخ اسامہ نے بستی نو میں گتہ فیکٹری لگا رکھی ہے ،سیوریج اور پانی کی سپلائی کے عوض 41ہزار روپے کا بل واجب الادا ہے ، ملزمان نے بل جمع نہیں کروایا ، یادہانی پر شیخ دانش، شہباز اور شیخ اسامہ نے تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس آنے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت نے مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین