• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر اپنی زیرِ گردش ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔

سابق گورنر سندھ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وائرل ویڈیو کو جعلی اور اپنے خلاف سازش قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ  ’میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں، دراصل پستی کی نئی مثال ہے۔‘

محمد زبیر نے یہ بھی لکھا کہ جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک حرکت کی ہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ میں نے ایمانداری، خلوص نیت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

تازہ ترین