• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 12 پولیس افسران برطرف، ترجمان پولیس

حیدرآباد میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 12 پولیس افسران کو بر طرف کردیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف افسران میں 3 سب انسپکٹر، 7 ہیڈ کانسٹیبل اور 2 دو کانسٹیبل شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف افسران کے خلاف سنگین نوعیت کی شکایتیں تھی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک ایس ایچ او اور 4 پولیس اہلکاروں کو بھی برطرف کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین