• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی فیک کورونا ویکسین انٹری کیس،2اسپتال ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(نمائندہ جنگ) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی فیک کورونا ویکسین انٹری کیس میں مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ نوازشریف کی فیک کورونا ویکسین انٹری کیس میں نوید نامی شخص نے موبائل نمبر 03234479665کےذریعے لاگ ان بنایا۔ ایف آئی آرکے مطابق کوٹ خواجہ سعید کےعلاقے میں ہسپتال ملازمین عادل اور عبدالحسن کیخلاف 109، 426،419 سمیت دیگر شقوں کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سائبر ونگ کی جانب سے کیس میں پیشرفت نہ ہونے پر کیس خصوصی ٹیم کو تفویض کئے جانے کا امکان ہے۔

ملک بھر سے سے مزید