• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی، بڑے بھائی نے موبائل فون توڑا، چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی

صوابی(نمائندہ جنگ) شیوہ میں بڑے بھائی نے موبائل فون توڑدیا، چھوٹے بھائی نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے آپ پر فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا،عطاء اللہ کا فون اسکے بھائی نے توڑا ، اپنے آپ پر فائرنگ سے زخمی ہو کر چل بسا، رکشہ کی ٹکر سے لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ پرمولی کی رپورٹ کے مطابق موضع شیوہ میں سترہ سالہ نوجوان عطاء اللہ نے اپنے آپ پر فائرنگ کر کے خود کو شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں کالو خان ہسپتال منتقل کرتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق متوفی عطاء اللہ کا موبائل فون اس کے بھائی نے توڑا تھا جس پر طیش میں آکر اس نے اپنے آپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا جو کہ بعد ازاں ہسپتال لے جا تے ہوئے دم توڑ گیا دریں اثناء افغان مہاجر کیمپ بارہ گئی میں لوڈر رکشہ کی ٹکر سے طفل مہر بان بارہ گئی کیمپ جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کے چچا محمد علی کی رپورٹ پر صوابی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین