دی ہیگ (اے ایف پی، جنگ نیوز) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے نئے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کے حوالے سے اپنی تحقیقات دوبارہ شروع کریں گے ، تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کی بجائے طالبان اور داعش پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا دوبارہ کنٹرول سنبھالنے کے بعد جنگی جرائم کی تحقیقات ٹھیک طور پر نہیں ہو پائیں گی ۔ گزشتہ برس کابل کی نئی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات خود کرے گی جس کے بعد آئی سی سی نے اپنی انکوائری روک دی تھی ۔