• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”بیچاری قدسیہ“ کی آخری قسط آج ”جیو ٹی وی“ پر دیکھیں

کراچی (چنگ نیوز) معاشرتی اور متوسط طبقے کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتی ڈرامہ سیریل ”بیچاری قدسیہ“ کی آخری قسط منگل کو پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ ڈرامے کی دلچسپ کہانی نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ محبت کی عام کہانیوں سے مختلف مگر دِل چھو لینے والی اس داستان نے پہلی ہی قسط سے ناظرین کی توجہ حاصل کی۔ عوام کی بڑی تعداد اس وقت ڈرامے کا اختتام دیکھنے کی شدت منتظر ہے۔ کیا قدسیہ معاشرے میں رسوائی کے باوجود اپنی اصلیت ظاہر کرنے کی ہمت کرے گی اور کیا لوگ اِسے قبول کرلیں گے؟۔ کیا قدسیہ کو اس کٹھن راستے میں کوئی ایسا شخص ملے گا جو اِس کے مشکل سفر میں اُس کا ساتھ دے گا؟۔ یہی سب کچھ ڈرامے کی آخری قسط میں سامنے آئے گا۔ ڈرامے کی مرکزی کردار فاطمہ آفندی نے اس سیریل میں اداکاری کے ایسے جو ہر دکھائے ہیں جو ناظرین کو مدتوں یاد رہیں گے۔ شبیر جان، بلال قریشی، مومل خالد، لائبہ خان، فرحان علی آغا، کامران جیلانی،کنزہ ملک، منزہ وقاص، عائشہ گل، بینا چوہدری، دانیال افضال، اسفند، قاسم خان، فاطمہ اعوان، یاسر اسلم اور دیگر اداکار وں نے بھی اس کہانی پر اپنی پرفارمنس دیکر ناظرین کے دِل جیت لئے ہیں۔ عرفان احمد شمش کی تحریر کو عرفان اسلم نے ہدایات دی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ”بیچاری قدسیہ“ کی آخری قسط شام 7 بجے ”جیو ٹی وی“ پر نشر کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید