• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق سے ہاتھ ملائیں، شہریوں کی دُعائیں پائیں، سندھ اور وفاق تعاون پر ”جیو پاکستان“ میں اہم گفتگو

کراچی (جنگ نیوز) کراچی کیلئے وفاق کو سندھ حکومت کا تعاون درکارہے اور یہ سنہری موقع ہے لہٰذا دونوں حکومتیں ہاتھ ملائیں اور شہریوں کی دُعائیں پائیں۔اِسی حوالے سے منگل کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔ روشنیوں کے شہر میں منٹوں کی بارش کے بعد گھنٹوں کا ٹریفک جام ہوگیا۔ کراچی والے ابھی سے بادلوں سے ڈر رہے ہیں۔ وہاں دُنیا معلومات تک رسائی کا عالمی دِن منا رہی ہے اور پاکستانی ابھی تک وزیراعظم کے تحائف کی تفصیل جاننے کے منتظر ہیں۔ اور خواجہ سراؤں کو تعلیم کے برابر مواقع ملیں، سب کو یہی کوشش کرنی ہے تاہم اس معاملے میں نشا راؤ بڑی مثال بن رہی ہیں۔ اِن تمام موضوعات کو بھی مارننگ شو کے مختلف سیگمنٹس میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید