• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نوسر بازبینک میں رقم جمع کرانے کے لئے آنے والے شخص سے 30 ہزار روپے لے کرفرارہوگیا، تھانہ کینٹ کواحمد اشفاق نے بتایا کہ الفلاح بنک میں ایک لاکھ 80ہزار روپے جمع کروانے کیلئے گیا اور کائونٹر پر کیش گن رہا تھا کہ اس دوران ایک آدمی آیاجس نے کہا کہ اس میں بڑی کیش کون سی ہے میں نے کہا کہ پانچ ہزار کی ہے اس نے میرے ہاتھ سے نوٹ لے لئے میں نے یکدم اس سے کیش واپس لی تو وہ آدمی وہاں سے چلا گیااسکے بعد جب میں نے رقم کیش کائونٹر پر جمع کروائی تو اس میں سے 30 ہزار روپے کم تھے جو اس نا معلوم شخص نے دھوکہ سے نکال لئے ۔
تازہ ترین