• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایس ایف اہل کارکی فائرنگ، موٹرسائیکل سوار زخمی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ائرپورٹ کے انٹری گیٹ سے ون وے پر داخل ہونے والا موٹرسائیکل سوار اے ایس ایف کے اہل کارکی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ملزم کے خلاف ائرپورٹ سکیورٹی فورس کی جانب سے درخواست پر تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ نصیرآبادکوائرپورٹ سیکورٹی فورس اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے سب انسپکٹرامجداقبال نے بتایاکہ رات دس بج کر54منٹ پرموٹر سائیکل نمبرآرآئی وی 1806تیزرفتاری سے چیک پوسٹ کی جانب آیاجورکنے کااشارہ کیے جانے پربھی نہ رکااورپارکنگ ایریامیں داخل ہوگیا،ملکی صورت حال اورحالیہ دنوں میں آنے والے تھریٹ الرٹس کومدنظررکھتے ہوئے بذریعہ واکی ٹاکی سیٹ تمام سٹاف کوچوکناکیاگیا،اے ایس آئی وسیم کوسرکاری موٹرسائیکل پرمذکورہ کے تعاقب میں روانہ کیاگیا،موٹرسائیکل سوارکارپارکنگ سے باہرنکلااورون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے برج آؤٹ سے برج ڈیپارچرپرچڑھ گیاجس کوبرج ان سٹاپ پرتعینات سٹاف نے گاڑی سے سڑک بلاک کرکے روکنے کی کوشش کی مگرموٹرسائیکل سوارکارپورل ایازپرموٹرسائیکل چڑھانے کی کوشش کرتاواویلاکرتاچیک پوسٹ کی جانب آیاجہاں کارپورل جلال نے اسے روکنے کی کوشش کی اورنہ رکنے پرجلال نے موٹرسائیکل کے ٹائرکوایس ایم جی کے فائرسے نشانہ بنایا،موٹرسائیکل سوار کی بائیں ٹانگ کوفائرلگاجس کے باعث وہ کچھ فاصلہ طے کرکے گرگیاجس کوقابوکرلیاگیاجس نے دریافت پراپنانام وپتہ افتخار بتایاجسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق ملزم سے کسی قسم کا اسلحہ برآمد نہیں ہوا ۔
تازہ ترین