چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سابق ہائی کمشنر، صحافی واجد شمس الحسن کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واجد شمس الحسن کے انتقال پر مجھ سمیت پوری پارٹی دکھی ہے، واجد شمس الحسن کے انتقال سے پاکستان ایک مدبر محبِ وطن سے محروم ہوگیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مرحوم صرف پاکستان پیپلز پارٹی نہیں، بلکہ پوری قوم کا اثاثہ تھے، مرحوم واجد شمس الحسن نے جمہوریت، صحافت اور سفارتی محاذ پر گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے، اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں صبر کی تلقین کی ہے۔