• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجد شمس الحسن بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم دیکھنے کے خواہشمند تھے

پاکستان میں برطانیہ کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو وزیراعظم پاکستان دیکھنے کے خواہشمند تھے۔ 

خیال رہے کہ سابق ہائی کمشنر اور صحافی واجد شمس الحسن آج لندن میں انتقال کرگئے۔ 

ان کے انتقال پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے بعد سب کچھ پہلا جیسا نہیں ہوگا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے 5 جنوری 2020 کو اپنی واجد شمس الحسن کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ 

اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے بلاول بھٹو زرداری نے واجد شمس الحدن کی طبعیت دریافت کی اور کہا کہ امید ہے کہ آپ اپنی صحت کا بہترین خیال رکھ رہے ہیں۔ 

جس کے جواب میں واجد شمس الحسن نے کہا کہ "پیارے بلاول بھٹو زرداری! مجھے یاد کرنے کا شکریہ، میری طبعیت بہتر نہیں ہے، لیکن جب میں آپ کو کھڑے دیکھتا ہوں اور بولتے دیکھتا ہوں تو خود میں حوصلہ افزائی اور گرم جوشی محسوس کرتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ میں آپ کو وزیراعظم دیکھنے کے لیے زندہ ہوں۔


تازہ ترین