• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں آج کورونا کے 554 نئے کیسز، 18 مریضوں کا انتقال

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 18 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی تعداد 7379 ہو گئی ہے، جبکہ 14781 ٹیسٹ کرانے سے 554 نئے کیسز سامنے آئے۔

یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 18 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اموات کی تعداد 7379 تک پہنچ گئی ہے جو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔ 

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 14781 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 554 کیسوں کا پتہ چلا جو کہ موجودہ تشخیصی شرح کا 3.7 فیصد ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے  کہا کہ اب تک 5995665 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 456108 کیسز کی تشخیص کی گئی۔ ان میں سے 93.8 فیصد یعنی 427607 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 1314 مریض بھی شامل ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 21122 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 20634 گھروں میں ، 35 آئسولیشن مراکز میں اور 453 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 414 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 39 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق 554 نئے کیسز میں سے 193 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے کراچی جنوبی 63، شرقی 59، کورنگی 31، وسطی 19، غربی 11 اور ملیر 10 شامل ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 141، شکارپور 26، تھرپارکر 23، جامشورو اور سکھر 17-17، بدین 16، سانگھڑ اور ٹنڈو محمد خان 14-14، ٹھٹھہ 13، نوشہروفیروز اور عمرکوٹ 12-12، ٹنڈو الہیار 11، گھوٹکی اور جیکب آباد 10-10، میرپورخاص 8، کشمور 3، دادو 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

سید مراد علی شاہ نے صوبے کے عوام پر پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

تازہ ترین