• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وشال بھردواج کا لتا منگیشکر کو ان کی سالگرہ پر ریلیز نہ ہونے والے گیت کا تحفہ


بالی ووڈ کے فلمساز وشال بھردواج نے برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی سالگرہ پر انھیں ایک اسپشل ٹریٹ دیا ہے، یاد رہے کہ آج لتا منگیشکر کی 92 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

اس موقع پر  وشال بھردواج نے لتا جی کا ایک ایسا گیت جاری کیا ہے جو کہ اس سے قبل سنا نہیں گیا تھا۔ یہ گیت اصل میں 90ء کے عشرے میں ایک فلم کے لیے ریکارڈ کرایا گیا تھا۔

لیکن بعد میں یہ فلم ریلیز نہ ہوئی اور اس پروجیکٹ کو ملتوی کردیا گیا تھا، یہ گیت مشہور شاعر گلزار نے لکھا اور اس کے بول ہیں ’ٹھیک نہیں لگتا‘

اب اسے وشال بھردواج کے میوزیکل لیبل وی بی میوزک کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ وشال بھردواج نے اپنے انسٹا گرام پیج پر لکھا، ایک طویل عرصے سے گم ایک ٹیپ شدہ ریکارڈ نہایت محبت، خوبصورتی اور ترنم کے ساتھ سامنے آئی ہے۔

دو عشروں قبل کمپوز کیا گیا یہ گانا حال ہی میں سنا، ’بھارت کی بلبل‘ کی  اس گونجتی آواز نے ماضی کی یاد دلادی۔ لہٰذا یہ میں آپ کی نظر کرتا ہوں سالگرہ مبارک، لتا منگیشکر۔

تازہ ترین