کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی وائرس کےمذید 38 کیس رپورٹ ہوئےہیں جن میں سے 21 کا تعلق کراچی سے ہے ۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں ستمبر میں 508 کیس رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں342 کیس رپورٹ ہوئے۔ ستمبر میں کراچی کے ضلع وسطی میں 118، ضلع شرقی میں 79، ضلع جنوبی میں 46، ضلع کورنگی میں 37، ضلع غربی میں 34 اور ضلع ملیر میں 28 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔ رواں سال اب تک ڈینگی کے 1873 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ڈینگی وائرس سے 5 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔