کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیشن عدالت شرقی نے سانحہ مہران ٹائون کیس میں فیکٹری مالک حسن میتھا اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی، سماعت کے موقع پر ملزمان کے وکیل ایڈووکیٹ حسان صابر عدالت میں پیش ہوئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل راولپنڈی سےواپس روانہ ہوگئے۔ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خزانہ اور غذائی تحفظ کے وفاقی وزراء کو تیسرا خط لکھ دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق پینل نے چٹاگانگ یونیورسٹی سینٹرل اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں نائب صدر، جنرل سیکریٹری سمیت 22 عہدوں پر تاریخی کامیابی حاصل کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے دو ہزار کلو میٹر کا بارڈر شیئر کرتا ہے، اپنے محدود وسائل کے باوجود 40 لاکھ افغان شہریوں کی میزبانی کی، پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے۔
کینیا میں سابق وزیر اعظم رائلا اوڈنگا کی میت وصول کرنے کے لیے نیروبی ایئر پورٹ پر ہزاروں سوگوار پہنچ گئے، فلائٹ آپریشن کو مختصر طور پر معطل کیا گیا۔
کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی اسلام آباد منتقلی کے معاملے پر کے ایم سی زو اینڈ سفاری نے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ کے خط کا جواب دیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا وفد وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گیا۔
کلیئرنگ اینڈ فارورڈنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں سے چمن آنے والے ڈرائیوروں کی گاڑیاں چمن کے قریب موجود ہیں، پھل، سبزی اور دیگر کھانے پینے کا سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو، سواں سمیت کئی علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کر دیے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سیاسی رابطے بحال ہو گئے۔
فتنہ الخوارج نے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی ناکام کوشش کی ہے۔
بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ابھرتی ہوئی چائلڈ اسٹار نازیبہ زینب کے ساتھ موازنے پر بھڑک اُٹھیں۔