لاہور (نمائندہ جنگ)ایف آئی اے لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف فیملی کے خلاف جاری جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کے کیس میں شہباز شریف کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ ارسال کردیا۔
ایف آئی اے لاہور کے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کی طرف سے یہ سوالنامہ شہباز شریف کی رہائش گاہ 96 ایچ ماڈل ٹاؤن میں وصول کروا یاگیا ۔جبکہ یہ سوال نامہ قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر ان کے چیمبر میں بھی فکس کروا دیا گیا ہے۔