اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان،جسٹس گلزار احمد آج ، پارک روڈ پر واقع سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ہائوسنگ سوسائٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، سپریم کورٹ کے وکلاء کا یہ رہائشی منصوبہ پارک روڈ پر واقع مواضعات ہائے تمہ اور موہریاں میں زیرتکمیل ہے۔