• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حدود سے ایف سی چوکی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید،دوسرا زخمی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)بلوچستان کے بارڈر پر دہشتگردوں نے ایرانی حدود سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے چکاب میں دہشت گردوں نے ایف سی کی چوکی کو چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کا سپاہی مقبول شاہ شہید ہوگیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین