• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم کیس کے فیصلے کا انتظار ہے: زارا نور عباس

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ اُنہیں ابھی تک نور مقدم کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں زارا نور عباس نے کہا کہ ’نور مقدم کیس میں تاخیر پریشان کُن ہے۔‘

زارا نور عباس نے کہا کہ ’ذرا تصور کریں، اگر یہ کل آپ کے ساتھ ہو، آپ کے بوڑھے والدین کو مہینوں تک اس طرح عدالت میں گھسیٹا جائے، تو اُس وقت آپ کیا کریں گے؟‘

اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنی آواز اٹھائیں‘۔

واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

نور مقدم کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

مقدمے میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور مقدم جس کی عمر 27 سال ہے، اس کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے جب کہ سر دھڑ سے الگ تھا۔

تازہ ترین