جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمر شریف کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، سفارتخانہ ملک کے ہیرو کی جرمنی میں ہر ممکن مدد کرے گا۔
پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمرشریف کی اہلیہ زریں غزل سے رابطے میں ہیں، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق عمر شریف کے آگے سفر کا تعین کریں گے۔
پاکستانی سفارت خانے کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق آگے کے سفر کا تعین کیا جائے گا۔
عمر شریف سے ملنے فرینکفرٹ سے قونصلر جنرل پاکستان نیورمبرگ پہنچ رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ مشہور پاکستانی کامیڈین اداکار عمر شریف کو امریکا لے جانے والی ایئر ایمبولینس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ، جس کی بنا پر کمپنی کی جانب سے متبادل طیارہ فراہم کیا جا رہا ہے اور عمر شریف کی جرمنی سے اگلے سفر پر روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔