• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف کی نجی تصاویر کا وائرل ہونا افسوسناک ہے، اہلیہ زرین عمر

کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی اسپتال سے نجی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے دیکھنا افسوسناک ہے۔

عمر شریف کے تصدیق شدہ فیسبُک پیج پر ان کی اہلیہ زرین عمر نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ان کی طبیعت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  لوگوں کو عمر شریف کی اسپتال کی نجی تصاویر شیئر کرتے دیکھنا افسوسناک ہے۔


انہوں نے کہا کہ میں یہ درخواست کرتی ہوں کہ صرف کچھ لائیکس اور شیئر کی خاطر بغیر تصدیق کے کچھ بھی شیئر نہ کریں۔

اس پوسٹ میں عمر شریف کی اہلیہ نے مرتضیٰ وہاب، مراد علی شاہ، بلاول بھٹو اور وفاقی حکومت کا فوری مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ سب کی دعاؤں سے عمر شریف کی طبیعت میں تھوڑی بہتری دیکھنے میں آئی ہے، انشاء اللہ آپ سب کی دعاؤں سے وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔

تازہ ترین