محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کل سے کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوا چل سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں رات کا درجۂ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور دن کا درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم خشک اور رات کے اوقات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
آج قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔