پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان ہے جہاں 100 انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 704 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 3 ہزار 62 پر آ گیا۔
صبح سے اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 217 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 1 ہزار 357 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹر بینک میں آ ج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے کم ہو کر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 05 پیسے کا تھا۔