• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ اسپیڈ کے مسائل ہیں جو حل ہوتے نظر نہیں آرہے: شہزاد ارشد


ڈبلیو آئی ایس پی اے پی کے چیئرمین شہزاد ارشد کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کے مسائل ہیں جو حل ہوتے نظر نہیں آرہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وی پی این سے متعلق درخواست کی تھی کہ رجسٹریشن کا وقت بڑھائیں۔

شہزاد ارشد کا کہنا ہے کہ وی پی این صارفین کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ آئی ایس پیز کے پاس ابھی انٹرنیٹ کی کم اسپید کا کوئی حل نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگوں کی شکایات ہیں کہ کچھ دن سے سوشل میڈیا ایپس صحیح نہیں چل رہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں انٹرنیٹ اسپیڈ تاحال سست ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصاً واٹس ایپ میسیجنگ میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں آڈیو، ویڈیو اور تصاویر کی ترسیل میں حد سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید