• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: انٹرنیٹ اسپیڈ تاحال سست ہونے کی شکایات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں انٹرنیٹ اسپیڈ تاحال سست ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصاً واٹس ایپ میسیجنگ میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں آڈیو، ویڈیو اور تصاویر کی ترسیل میں حد سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔

صارفین نے کہا ہے کہ صدر، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، گلستانِ جوہر کے مختلف علاقے متاثر ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں وائی فائی سروس بھی کام نہیں کر رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی اور پشاور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

صارفین کا کہنا تھا کہ کئی علاقوں میں وائی فائی سروس میں بھی خلل آرہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید