وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ کے گھر ڈکیتی کے ملزمان کو سزائیں سنادی گئیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ رحمٰن الہٰی نے ٹرائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں کو 7 ،7 سال قید کی سزا سنادی۔
وزیراعظم کی ہمشیرہ کے گھر ڈکیتی کے مجرموں میں کاظم، محمود اور فہد شامل ہیں۔
عدالت نے قید کی سزا کی ساتھ تینوں مجرموں پر 45، 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
مجرموں کے خلاف تھانہ ریس کورس نے عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا تھا۔