• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات، تجارتی خسارے سے متعلق اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش

قومی اسمبلی اجلاس میں رواں مالی سال کی برآمدات اور تجارتی خسارے سے متعلق اعداد و شمار پیش کردیے۔

وزارت تجارت نے مالی سال کی برآمدات اور تجارتی خسارے کے بارے میں اعداد و شمار ایوان میں پیش کیے۔

وزارت تجارت کے مطابق رواں سال کے 8 ماہ میں تجارتی خسارے کا حجم 26 ارب 32 کروڑ ڈالر رہا۔

وزارت تجارت کے مطابق جنوری میں 2 ارب 67 کروڑ، فروری میں 2 ارب 56 کروڑ تجارتی خسارہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں 3 ارب 29 کروڑ ڈالر، اپریل میں تجارتی خسارہ 3 ارب ڈالر، مئی میں تجارتی خسارہ 3 ارب 64 کروڑ ڈالر رہا۔

وزارت تجارت کے مطابق جون میں 3 ارب 65 کروڑ ڈالر، جولائی میں تجارتی خسارے کا حجم 3 ارب 26 کروڑ ڈالر، اگست میں تجارتی خسارہ 4 ارب 23 کروڑ ڈالر رہا۔

وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران برآمدات کا کل حجم17 ارب 77 کروڑ ڈالر رہا۔

تازہ ترین