• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ پھر مؤخر ادائیگیوں پر تیل دیگا‘معاہدہ تقریباً طے‘ وزیرخزانہ

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پڑنے والے بوجھ میں ریلیف کے لئے تیل کی درآمد پر موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے کے لئے معاہدہ تقریباً طے پاگیا ہے، اس کا اعلان چند روز میں متوقع ہے، گاڑیوں کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لئے اس پر ڈیوٹیز عائد کی جارہی ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں انجینئر خرم دستگیر کے سوال کے جواب میں شوکت ترین نے بتایا کہ گروتھ اکانومی ظاہر ہو رہی ہے۔ برآمدات 35 اور امپورٹ 60 فیصد بڑھی ہیں۔ ساڑھے 400 ملین ڈالر کی ویکسین اس میں شامل ہے۔ہم زرعی ملک ہیں اس میں درآمدات پر شرمندگی ہونی چاہیے لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ شرمندگی تین سال والوں کو ہونی چاہیے یا 30 سال حکومت کرنے والوں کو۔ معیشت بڑھوتری کی طرف جارہی ہے۔ شاہدہ اختر علی کے سوال کے جواب میں شوکت ترین نے بتایا کہ جو تاجر اپنے آپ کو رجسٹرڈ نہیں کرتے ان پر ٹیکس عائد کریں گے، یہ ای فنڈ ہوگا۔ تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا۔ ایف بی آر والے اگر خود گوشوارے جمع نہیں کراتے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی حکومت آئی تو سعودی عرب نے پانچ ارب ڈالر کیش دیئے،یہ رقم آہستہ آہستہ واپس کی گئی۔

تازہ ترین