• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیرِخارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیرِخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے نیویارک میں اسلامی ممالک کی امریکا سے مشاورت اور سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا۔

ان کوششوں کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد اور غزہ میں دیرپا امن کا قیام ہے۔

اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِخارجہ کے مثبت کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر کی پیشکش اور حماس کے جواب پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان فلسطینی کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور عالمی برادری کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید